لطائف

ہنسنے ہنسانے کی دنیا

آیک آدمی ہوٹل میں بیٹھا کوک پی رہا تھا کہ اسے حاجت ہوئی اور وہ ایک نوٹ لکھ کر رکھ گیا تا کہ کوئی اس کی بوتل نہ پی لے۔ اس نے لکھا “میں نے بوتل میں تھوک دیا ہے، اس لیے یہ کوک مت پینا”۔

جب وہ واپس آیا تو اسے ایک اور رقعہ پڑا ہوا ملا جس پر لکھا تھا “میں نے بھی تمہاری طرح بوتل میں تھوک دیا ہے”۔

1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (ووٹ:1 اوسط: 5 میں سے 5)
Loading ... Loading ...

ایک لاہور کا رکشا ڈرائیور اور مولوی مرنے کے بعد جنت کے دروازے پر پہنچے تو فرشتے نے رکشا ڈائیور کو جنت میں عالیشان محل رہنے کیلیے اور مخمل کے کپڑے پہننے کو دیے۔ بعد میں مولوی کو چھوٹا سا گھر رہنے کو اور کھدر کا کپڑا پہننے کو دیا۔

مولوی کو فرشتے کا انصاف پسند نہ آیا اور اس نے شکایت کر دی ۔مولوی “یہ ناانصافی ہے کہ تم ایک معمولی رکشا ڈرائیور کو تو رہنے کو محل دو اور مجھے جو خدا کے دین کی تعلیم دیتا رہا ہے اسے معمولی سے گھر پر ٹرخا دو”۔

پتہ ہے فرشتے نے کیا جواب دیا “جنت میں انعام تمہارے اعمال کے نتائج پر ملتا ہے۔ جب تم وعظ کرتے تھے تو لوگ سو رہے ہوتے تھے لیکن جب رکشا ڈرائیور لاہور کی سڑکوں پر رکشا چلا رہا ہوتا تھا تو لوگ دعائیں مانگ رہے ہوتے تھے”۔

1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (ووٹ:3 اوسط: 4.67 میں سے 5)
Loading ... Loading ...

صدر زرداری حلف اٹھانے کے بعد جونہی ایوان صدر میں داخل ہوا انہیں چار لفافے میز پر پڑے ملے۔ ایک پر لکھا تھا پہلے مجھے کھولو، انہوں نے پہلا لفافہ کھولا تو اس میں لکھا تھا میں سابقہ صدر جنرل مشرف تمہارے لیے تین لفافے چھوڑے جا رہا ہوں جو تمہاری ہر مشکل میں کام آئیں گے۔ جونہی تم کسی مصیبت میں پھنس جاؤ تو پہلا لفافہ کھولنا، اسی طرح دوسری مصیبت میں دوسرا اور تیسری مصیبت میں تیسرا۔

زرداری لفافے ایک طرف رکھ کر بھول گیے۔ چند ہفتے بعد ملک میں حکومت کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا اور جب عوام قابو سے باہر ہو گئے تو انہیں مشرف کے لفافے یاد آگئے۔ انہوں نے پہلا لفافہ کھولا تو اس میں لکھا تھا “سارا الزام پچھلی حکومت پر ڈال دو”۔

زرداری نے ایسا ہی کیا اور ہڑتال ختم ہو گئی۔ کچھ ہفتوں بعد مزدوروں نے ہڑتال کر دی اور زرداری نے پھر لفافوں سے مدد لی۔ دوسرے لفافے میں لکھا تھا “سارا الزام دنیا کی خراب معیشت پر ڈال دو”۔

زرداری نے ایسا ہی کیا اور مزوروں نے ہڑتال ختم کر دی۔

جب کچھ عرصے بعد عوام نے دوبارہ ہنگامے شروع کر دیے تو زرداری نے تیسرے لفافے سے مدد لی۔ تیسرے لفافے میں لکھا تھا “چار نئے لفافے بناؤ”۔

1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars (ووٹ:4 اوسط: 3.75 میں سے 5)
Loading ... Loading ...